کراچی : دبئی سے واپس آنیوالے شہری ہاشم کا پولیس فائرنگ سے قتل کا معمہ سی آئی اے پولیس نے مبینہ طورپرحل کرنیکا دعوی کردیا،ڈی آئی جی سی آئی اے شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارکی شناخت مختیار پٹھان کے نام سے کی گئی جو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے،نوجوانوں پرفائرنگ اے وی ایل سی سینٹرل کی ٹیم میں شامل اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کی.
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اے وی ایل سی سینٹرل قمرکی سربراہی میں بغیراطلاع ناکہ لگایا گیا تھا جبکہ انکے پاس ڈسٹرکٹ ویسٹ کا بھی اضافی چارج تھا تاہم فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکارکی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،دوسری جانب نوجوان ہاشم کو فائرنگ کرکے قتل اوراسکے دوست شہزاد کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر23/45 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت مقتول نوجوان ہاشم کے بھائی سکندرکی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔