اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج شام سوا 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیے گئے پروگرام کے حوالے سے اپنے خطاب میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔