کراچی: احتساب عدالت نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملزم کامران گل کی جانب سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا عدالت نے ملزم کامران گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ شرجیل میمن، کامران گل و دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر پیش ہوں.
عدالت نے شرجیل میمن، کامران گل و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی ہے 19 جولائی کو شرجیل میمن، کامران گل سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی،جمعرات کو دوران سماعت عدالت نے استفسارکیا کہ شرجیل میمن اور کامران گل کہاں ہیں؟پیش کیوں نہیں ہوئے وکیل شرجیل میمن نے بتایا کہ شرجیل میمن اسلام آباد میں ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ہے.,
کامران گل کے وکیل نے بتایا کہ کامران گل حج پر گئے ہوئے ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکے،عدالت نے ملزمان کے وکلا کو ہدایت کی کہ ملزمان آئندہ سماعت پر حاضری کو یقینی بنائیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔