کوئٹہ : دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے فوجی اور ایف سی اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شمالی بلوچستان ژوب کینٹ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ فوجی سکندرعلی لنجوانی کی قمبرشہدادکوٹ۔ پنوعاقل کے گاؤں سعید میں شہید عبدالغفور۔ چیچہ وطنی میں شہید مہر مسعود احمد۔ شکارپور میں شہید محمد یوسف۔ کلورکوٹ کے علاقے شہیداں اہلکار ناصر شہزاد کو سپرد خاک کردیا گیا۔
جنازہ نماز میں پاک فوج کے آفسرانْ رینجرز کے جوانوں اورسیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاک فوج کےچاق وچوبند دستےنے شہید سپاہیوں کی میت کوسلامی دی ۔۔ پھولوں کی چادرِبھی چڑھائی۔