اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے اسرائیل کے انسانی حقوق کے شرمناک ریکارڈ پر بات کی تھی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جوابی حملہ کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کردی۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ ہماری سرکس حکومت نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے اسے تحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا۔
حال ہی میں پاکستان نے اسرائیل کے انسانی حقوق کے شرمناک ریکارڈ ہر بات کی تھی۔اسرائیل نے پاکستان پر جوابی حملہ کیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کر دی۔ ہماری سرکس حکومت نے اسرائیل کو منہ تور جواب دیتے کی بجائے اس چیز کو بھی تحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 13, 2023