بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرادے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سال سوا سال سے پراکسی وار کر رہے ہیں، اداروں کا ردعمل جانچنے کے لیے یہ اپنے لوگوں سے ٹویٹ کراتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیرمستحکم رہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں، اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومت 60 سے 90 روزمیں انتخابات کرادے گی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کے لیےاستعمال نہ ہونے دے۔