انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا وفاقی وزارت داخلہ کوطلبی کا سمن جاری کرنے کا انتباہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کو طلبی کا انتباہ کردیا ، سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں اسلام آباد کی مخصوص بلدیاتی نشستوں سے متعلق خط کا جواب نہ دینے پر طلبی کا سمن جاری ہوسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ کو اسلام اباد کی بلدیاتی مخصوص نشتوں کی تعداد کا نوٹی فیکشن اورانتخابی اخراجات کے حتمی رولز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔جس میں ہدایات پرعمل کیلئے بارہ جولائی تک کی مہلت دی گئی تھی ۔۔ لیکن وزرات داخلہ نے خط کا کوئی جواب ہی نہیں دیا ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نےنجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرات داخلہ کے جواب نہ دینے کا معاملہ کمیشن میں رکھے جانے پر وزرات داخلہ کو سمن کیا جائے گا۔