لاپتہ کسٹم افسران کرپشن میں ملوث نکلے،گرفتاری ظاہر

کراچی: ایک ہفتے سے لاپتہ کرپشن میں ملوث کسٹم افسران کو گرفتارکر لیاگیا۔

ایف آئی اے حکام کاکہناہے کہ طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 54لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، اس کے علاوہ ملزموں سے 6ہزار ایک سو اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ دونوں افسران کو کسٹمز میں میگاکرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا،ملزمان دیگر کسٹمز افسران کے ساتھ مل کرا سمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے لیتے رہے۔

غیرمعمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث رہے، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مقدمہ میں کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر40سے 60ملین وصول کئے جاتے رہے۔