کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، فائل فوٹو
کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، فائل فوٹو

اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں،ساڑھے 9بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے 7بجے یہاں ہونا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد قیصر کیخلاف صوابی میں درج مقدمے  میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،اسد قیصر کی عدم موجودگی پرعدالت نے اظہار برہمی  کیا۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ اسد قیصر کدھر ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اسد قیصر آ رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ پہلے بھی کیس کال ہوا ، دوبارہ کیس کال ہوا، عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں،ساڑھے 9بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے 7بجے یہاں ہونا چاہئے تھا،احترام کا کوئی احترام ہے یہ کونسا طریقہ ہے ،عدالت نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج  کر دی۔