اسلام آباد: سابق صدر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل ان کے انتقال کے بعد سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا۔
سابق صدر نے 2013 کے انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔اس اپیل پر اس سے قبل سماعت 5 سال قبل سپریم کورٹ میں ہوئی تھی۔
پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 20 جولائی کو کرے گا ۔
واضح رہے کہ 5 فروری 2023 کو طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔