اسلام آباد: لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق نعمان نامی شخص نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر راولپنڈی بلایا اورپھرسیرکے بہانے ٹریل تھری پرلے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون شیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے جس کا نعمان نامی شخص سے رابطہ ہوا ۔ نعمان نے اسے نوکری کا جھانسہ دیکرراولپنڈی بلایا .
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم 30 ہزار روپے وصول کرکے ملازمت دلوانے کے لیے صاحب سے ملوانے کا کہہ کر ٹریل تھری لایا ، جہاں ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور بعد میں ٹریل تھری سے راولپنڈی ٹنچ اسٹاپ پر چھوڑ دیا ۔
زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے مطابق ملزم نے کسی کوبتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے، تاہم خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہی مگر گھر والوں کوسب بتادیا۔ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔