اسلام آباد :سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں آتی،چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ والدہ کی طبیعت ناساز ہے، فواد چوہدری لاہور میں موجود ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا آپ فواد چوہدری سے چھوٹے ہیں یا بڑے؟وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ عمر میں چھوٹا ہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں۔
جج طاہر عباس نے کہاکہ چھوٹوں سے محبت زیادہ وہتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں،چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں آتی ،چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا، عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک فوادچودھری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔