فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے گا۔

نئے اضافے س ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گی۔

نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت کیا جائے گا۔

اضافے کے بعد ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے بڑھ کر 30 روپے ہو جائے گی اور ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔