پشاور:خیبر کے علاقے لالاچینہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے والد اورا ہلیہ کو قتل کردیا۔ اس دوران یرغمال بنائے جانے والے 5 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارمان علی کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ اس نے پہلے والد اور پھر اپنی بیوی کوقتل کیا۔ملزم نے دہرے قتل کے بعد اپنے 5بچوں کو کمرے میں یرغمال بنالیا تھا۔
اطلاع ملنے پر ملزم کی گرفتاری اور بچوں کو چھڑوانے کے لیے پٌہنچنے والی پولیس نےمکان کا محاصرہ کیا اور ملزم کو مذاکرات کے بہانے نکال کر گرفتارکرلیا۔ ملزم نے بچوں کو 4 گھنٹوں سے یرغمال بنا رکھا تھا۔
پولیس نے ملزم کو واردات میں استعمال کیے جانے والے اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے تھانہ علی مسجد منتقل کردیا ہے۔