ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔ فائل فوٹو
ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔ فائل فوٹو

شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی کا 4 روزہ ریمانڈ منظور

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے منگھوپیر میں اے وی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے منگھوپیر میں اے وی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی قمر الزماں کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسسر نے کہا کہ ملزم سے برآمد اسلحے کا فارنزک کروانا ہے۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی ایس پی قمر الزمان موقع پر موجود نہیں تھے۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم ڈی ایس پی قمر الزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

وکیل صفائی نے الزام عائد کیا کہ ہاشم مگسی کے ساتھی شہزاد متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور وقوعے کے وقت مسلح تھا۔