میرے پاس باقاعدہ ثبوت موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ایسی پراپرٹیز ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔ فائل فوٹو
میرے پاس باقاعدہ ثبوت موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ایسی پراپرٹیز ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔ فائل فوٹو

اللہ خیر کرے ، حریم شاہ شہزاد اکبر کو ڈھونڈنے لندن پہنچ گئیں

لندن: معروف ٹِک ٹاکر حریم شاہ سابق وزیراعظم کے مشیرِ احتساب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہزاد اکبر کو ڈھونڈنے کیلیے لندن جاپہنچیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی برطانیہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی آزاد شہری ہیں۔ لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہیں جس کے بعد واپس پاکستان جائیں گی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس معلومات ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، انہوں نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ ‘شہزاد اکبر نے گزشتہ حکومت میں مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ اقتدار کے غرور میں اس نے کئی لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے۔ میرے پاس باقاعدہ ثبوت موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ایسی پراپرٹیز ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔

انہوں نے شہزاد اکبر پر الزام عائد کیا کہ ‘جب میں برطانیہ آئی تو شہزاد اکبر نے مجھے ڈی پورٹ کرانا چاہا۔ برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دیا۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ‘شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے، وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا۔ شہزاد اکبر کی طرف سے میری گرفتاری کی درخواست کی گئی جسے برطانوی حکومت نے رد کردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ‘اگر شہزاد اکبر مجھے لندن میں مل گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔