فائل فوٹو
فائل فوٹو

ن لیگ کا پنجاب میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب بھر پور انداز میں انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب نے ضلع سے یو سی لیول تک تنظیم سازی کی ہے،مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے،تخلیق پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کا خواب بھی پورا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، پنجاب کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امیدوار موجود ہیں۔

ن لیگ پنجاب میں کہیں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام قومی اور صوبائی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے،146قومی اور 297صوبائی نشستوں پر شیر کا نشان ہو گا۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گے، نواز شریف نے ملک کو دہشتگردی اور بجلی کے بحرانوں سے نکالا،ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی،مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو دی جانے والی سزا اصل میں پاکستان کو ملی۔

ایک فتنے نے ملک کی سیاست کو تقسیم کیا اور زہر بھرا،4سال ملک میں ترقی کا سفر رکا رہا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فتنے نے پاکستان کی ترقی کے عمل کو روکا اور ڈیفالٹ کے قریب پہنچایا۔