آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، فائل فوٹو
آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، فائل فوٹو

آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کی ضرورت ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوش رکھنا ہے، فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے، ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت مختلف ادارے حکومت کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ایران نے بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا یہ ہمارے لیے کیس اسٹڈی ہے، آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، آبادی کو پروڈکٹوو ہونا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کی خدمت کرسکے، ضرورت ہے کہ آبادی کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ معاملہ صرف ریاست پر نہیں چھوڑ سکتے، ریاست پہلے ہی بہت سے کاموں پر توجہ دیے ہوئے ہے، اس مقصد کی تکمیل کے لیے دیگر ذرائع دیکھنا ہوں گے، ہمیں ہر چیز حکومت پر ہی نہیں چھوڑ دینی چاہیے، معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، اسلام خاندان کے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔