20سال تک کسی جماعت کو سادہ اکثریت بھی نہیں ملے گی،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، 20سال تک کسی جماعت کو سادہ اکثریت بھی نہیں ملے گی،اس عرصے میں اتحادی جماعتیں ہی حکومت کریں ۔ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ صحافی ارشد شریف جب دبئی جارہے تھے تو شہزاد اکبر وہاں کیا کررہے تھے ، اب بہت سے نام سامنے آئیں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی گاڑی گرا دیں گے کسی کو گاڑی کو اسٹیئرنگ نہیں دیں گے۔