فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی والوں کیلئے بھی جھٹکا،بجلی ایک روپیہ 45 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

کراچی: شہر قائد کے لیے مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی ایک روپیہ 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ اضافہ جولائی کے بل میں لیا جائے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جن صارفین کو بلز جاری کئے جا چکے ہیں ان سے اگست میں وصولی ہو گی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے، اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔