کولمبو (اُمت نیوز) پاکستان نے اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نیپالی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 37 اوورز میں 179 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
نیپال کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلےباز سومپال کامی نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ایک وقت میں نیپالی ٹیم 72 کے مجموعے پر اپنی 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 5 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 32.5 اوورز میں 6 وکٹوں ٹارگٹ پورا کیا، اوپنرز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم حسیب 12 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب 24، عمر بن یوسف اور طیب طاہر نے 36، 36 جبکہ کامران غلام نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز ٹیم ایونٹ میں دوسرا میچ 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو تیسرا میچ سری لنکا اے کے کیخلاف کھیلے گی