بنگلا دیش کی افغانستان کو پہلے ٹی 20 میں 2 وکٹوں سے شکست

سہلٹ (اُمت نیوز ) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سہلٹ میں کھیلے گئے دو میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی 54 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عظمت اللہ عمر زئی نے 33 اور نجیب اللہ زردان نے 23 رنز کی اننگز کھیلیں، بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلادیشی ٹیم نے 19.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے توحید ہردوئی 47 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں شمیم حسین نے 33 اور کپتان شکیب الحسن نے 19 رنز بنائے ، افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلا دیش کے کھلاڑی توحید ہردوئی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 16 جولائی ( کل ) کو کھیلا جائے گا۔