آصف زرداری اور جہانگیر ترین کی لاہور میں اہم ملاقات کا امکان

لاہور(اُمت نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کی لاہور میں اہم ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری آج لاہور پہنچ رہے ہیں، سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے، سابق صدر کا جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
آصف زراری جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے، سابق صدر لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعظم شہباز شریف بھی لاہور میں موجود ہیں۔