پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز احاطہ عدالت سے گرفتار

پشاور(اُمت نیوز)پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ارباب وسیم حیات اور ملک واجد قبل از گرفتاری درخواست ضمانت کے لئے پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تو پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔