فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا

اسلام آبا(اُمت نیز)سینئر افسر فواد اسد اللہ خان کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
فواد اسد اللہ خان کی بطور ایڈیشنل ڈی جی آئی بی موجودہ کنٹریکٹ پر تعیناتی ختم کردی گئی ہے اور تین سال کے نئے کنٹریکٹ پر تعیناتی کی گئی ہے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
سینئر افسر فواد اسد اللہ خان ایڈیشنل ڈی جی آئی بی کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے، تاہم اب انھیں ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا ہے۔
فواد اسد اللہ کا شمار سینئر افسران میں ہوتا ہے وہ اس سے قبل ادارے کے مختلف شعبوں میں سینئر عہدوں پر تعینات رہے چکے ہیں۔