گوجرانولہ (اُمت نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈٰی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ اور ملتان سے کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے،دہشت گردوں سے افغان شناختی کارڈ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کی شناحت حنیف،سیدعرف سیدو،طارق خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیا جاچکا ہے۔