آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

ایران (اُمت نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئےجہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔