کراچی میں فرانس کے قومی دن کی تقریب کاانعقاد

کراچی (اُمت نیوز)فرانسیسی قونصل خانے کے تحت 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی ایک خوبصورت شام منائی گئی۔ ڈے بھی کہا جاتا ہے۔Bastille اس دن کو14 اپریل کو آرمڈ فوسز ڈے بھی منایا جاتا ہے اور فرانسیسی صدر سمیت تمام حکومتی عہدیدار روایتی انداز میں "دنیا کی خوبصورت ترین سڑک”، شانز الیزے پر ایک عسکری پریڈ پر شرکت کرتے ہیں جبکہ فرانسیسی عوام اپنی قوم کی اتحاد اور طاقت پر فخر کرتی ہے۔فرانس کے قومی دن کے حوالے سے کراچی میں فرانس کے قونصل خانے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل جنرل نے کہا کہ میں نے ایک سال پہلے اپنی ذمے داری سنبھالی تھی اور میں اس تقریب کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔پاکستان سے تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کا پرانا اور معتمد شریک ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی تقریباً پاکستان کی خودمختاری کے وقت کی ہے کیونکہ فرانس وہ پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا تھا اور کراچی میں فرانس کے قونصل خانے کے قیام کو 75 سال گزرچکے ہیں۔پاکستان اور فرانس کے عسکری تعلقات بھی دیرینہ ہیں، فرانسیسی انجینئرز نے پاکستان نیوی کو "آگاسٹا” سب میرین بنانے میں مدد فراہم کرچکے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی تعمیر میں بھی فرانسیسی کمپنی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔کہتے ہیں آپ اپنے دوستوں کو مشکل وقت میں جانتے ہیں اور جب پاکستان نے گزشتہ سال تباہ کن سیلابوں کا سامنا کیا تو اس وقت فرانس نے پاکستان کی عملی مدد کی۔ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں ایمرجنسی ریلیف فراہم کیا۔ سیلاب کے دوران بلوچستان میں تباہ ہونے والے پل کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو پاکستانی عوام کے لیے فرانس کا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال یا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر گفتگو نہیں کروں گا مگر اس بات کی بہت خوشی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ چکا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا دروازہ ہے، اگر پاکستان جسم ہے تو کراچی دل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کی یورپی مارکیٹوں تک رسائی مسلسل بڑھ رہی ہے، جی ایس پی پلس کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔انہوں نے آخر میں میں تعلیم اور ثقافت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور پاکستان اس حوالے سے سالوں سے باہمی تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بھی ہم پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بہت کم نوجوان جانتے ہیں کہ وہ فرانس میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل سرکاری افسران سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی