جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،26 ہلاک

جنوبی کوریا (اُمت نیوز)جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم ٹوٹنے سے 26افراد ہلاک ، 14لاپتہ ،جبکہ 13 سے زائد زخمی ہوگئے،جنوبی کوریا کی وزارت کی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ان کے مکانات دب کر پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں دو دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل سے 14 افراد لاپتہ ہیں، اور جمعرات سے 13 دیگر زخمی ہیں۔ وزارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات دنوں میں تقریباً 4,760 افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا اور ہزاروں گھرانوں کو بجلی سے محروم رکھا گیا۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کی باعث 200سے زائد اہم شاہراہیں بند ہیں جبکہ تمام پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ ،جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مزید شدید بارشوں کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے.