نئی دہلی: ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعوٰی سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بارشوں کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کا دوسرا حصہ دبئی منتقل کروانے کا خواہشمند ہے۔
دبئی میں انعقاد سے پی سی بی کو بڑا ریونیو شیئر ملے گا۔ پی سی بی پاکستان میں 4 سے زائد میچ کروانے کا خواہش مند ہے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں میچ کروانا چاہتا ہے۔