حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ فائل فوٹو
حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اوچ شریف: پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی والدہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

حادثہ سکھر ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف کے قریب پیش آیا۔حادثے میں پی پی رہنما اور سابق ایم پی اے ممتاز چانگ کی والدہ جاں بحق اور بھائی زخمی ہوگیا۔

ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ممتاز چانگ نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی ہے، ان کی والدہ اور بھائی انھیں حج کی مبارکباد دینے آرہے تھے۔