ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ 100 سے زائد ممالک میں کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔