رحیم یارخان: لیاقت پور میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر 5 لاکھ روپے کی نقد رقم اور زیورات لے گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، خاتون اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔