گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگراں صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہوئے۔ فائل فوٹو
گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگراں صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہوئے۔ فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے صاحبزادے کا نکاح ہوگیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے صاحبزادے کا نکاح ہوگیا، مولانا اسجد محمود کا نکاح اسلام آباد میں صاحبزادہ خلیل احمد نے پڑھایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔گورنر کے پی حاجی غلام علی، نگراں صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہوئے۔

عبدالغفور حیدری،وفاقی وزرا مولانا اسعد محمود،مولانا عبد الواسع شریک ہوئے،اس کے علاوہ سینیٹر عطاالرحمان،ارکان قومی اسمبلی، اکرم درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔