چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس،آج دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنادوں گا، جج کا وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد: چیئرمین  پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں  سیشن کورٹ کے جج دلاور نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی دلائل دے نہ دے ، میں بغیر سنے فیصلہ سنا دوں گا،وکیل سعد حسن نے کہاکہ لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے 2بجے تک عدالت کو بتاتے ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ آج گواہان سے متعلق درخواست پر دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنادوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ خواجہ صاحب کیسے ہیں؟ آپ کو نئی کچہری میں خوش آمدید،وکیل خواجہ حارث نے جج کو جواب دیتے ہوئے کہ آپ کو بھی نئی کچہری کی بہت مبارکباد۔

وکیل سعد حسن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز لاہور میں ہیں، دو گواہان کمرہ عدالت میں موجود ہیں، آج ان کا بیان ریکارڈ کروا لیں، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آج ٹرائل کی سماعت کا آغاز ہونا ہے، امجد پرویز کو آج کی تاریخ ٹرائل شروع کرنے کیلیے دی گئی تھی، وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کی ، یہ شروع کر سکتے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے سماعت پرسوں تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔

وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معلوم نہیں فیصلہ کیا آتا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ایک ہفتے سے بیمار تھے، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ آج تیسری بار سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جج نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی دلائل دے نہ دے ، میں بغیر سنے فیصلہ سنا دوں گا۔

جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکلا کی استدعا پر دوبار سماعت ملتوی کی، وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہاکہ کچہری شفٹنگ کے باعث سماعت پہلے ملتوی کرنے کی استدعا تھی، جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکلا کیلیے کوئی سماعت ملتوی نہیں ہوگی، وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہاکہ آدھا گھنٹہ دے دیں، میں امجد پرویز سے پوچھ کر بتا تا ہوں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ امجد پرویز نے آج دلائل دینے کی کمٹمنٹ دی تھی ، وکیل گوہر علی خان نے کہاکہ دونوں فریقین سے پوچھ کر ایک تاریخ رکھ لیں،

جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ سماعت تو ملتوی نہیں ہو گی، سماعت آج ہی ہوگی،وکیل سعد حسن نے کہاکہ لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے 2بجے تک عدالت کو بتاتے ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہاکہ آج گواہان سے متعلق درخواست پر دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنادوں گا، جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کر دیا۔