کراچی , فیکٹری میں آگ لگ گئی،2 فائر فائٹر بہیوش

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے دوران 2 فائر فائٹر بہیوش ہوگئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں واقع پرفیوم کی فیکٹری کے بیسمنٹ میں آگ لگی۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے طلب کرلی گئیں۔

آگ پر قابو پانے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے فائربریگیڈ حکام کا مزید کہنا تھا کہ 6 فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پرفیوم کی وجہ سے بوتلوں کے دھماکےسنے گئے۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔