آغا سلمان 83 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، فائل فوٹو
آغا سلمان 83 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، فائل فوٹو

گال ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت

گال ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا، پاکستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 221 رنز ہے اور خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید91رنز درکار ہیں۔

پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور صرف 106رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی، تاہم سعود شکیل اور آغا سلمان نے آکر بیٹنگ کو سنبھالا اور نصف سنچریاں اسکور کرکے گرین شرٹس کو واپس گیم میں لائے۔

پاکستان نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا۔ امام الحق ایک ، عبداللہ شفیق 19 ، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے۔ صرف شان مسعود قدرے بہتر اسکور 39 رنز کرنے میں کامیاب رہے۔

بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کریز پر موجود ہیں اور کھیل بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔

آج دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔  سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔