بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوب گئی ، چار افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
کشتی میں ساٹھ سے زائد مسافر سوار تھے ،تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
July 17, 2023 · بام دنیا
ڈھاکا : بنگلا دیش میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی ،جس کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی تلگھاٹ سے ڈھاکا جارہی تھی کہ دوسری کشتی سے ٹکرا گئی ۔ جس سے متعدد مسافر ڈوب گئے ، امدادی ٹیموں نے چار افراد کی لاشوں کو نکال لیا ۔
حکام نے بتایا کہ کشتی میں ساٹھ سے زائد مسافر سوار تھے ۔ باقیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔