لاہور: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیجنے یا نہ بھیجنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنائی جس کی سربراہی بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر انڈیا کی ٹیم پاکستان کھیلنے کیلئے نہیں آتی تو پھر پاکستان کو بھی انڈیا نہیں جانا چاہئے ۔انڈیا ہمیشہ ایک ہی بہانہ کرتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی خدشات ہیں۔