راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران کی طرف سے آلو والی بریانی پسندکرنے کے بیان پر تحریک انصاف نے ’’ الو‘‘ والی بریانی کا ٹرینڈ چلادیاجسے پی ٹی آئی کے حامیوں نے دھڑادھڑ استعمال کرناشروع کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آلو والی بریانی کا ہیش ٹیگ مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔اس ٹرینڈ کی وجہ ہے عمران خان کا وہ انٹرویو جس میں انہوں نے آلو والی بریانی کو اپنی فیورٹ بریانی قرار دیا۔ ٹوئٹر سپیس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے جب مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکلیلن نے سوال کیا کہ آپ کو بریانی کیسی پسند ہے آلو کے ساتھ یا اس کے بغیر؟جس پر عمران خان نے کہا کہ 40 سال قبل انہیں ایسے کھانوں کا شوق تھا، جس میں بریانی بھی تھی اور وہ بھی آلو والی۔جیسے ہی یہ بیان سامنے آیا ٹوئٹر پرتحریک انصاف نے ٹرینڈ بنادیالیکن آلو کی جگہ الو لکھ دیاگیا۔بہرحال بریانی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی اور صارفین کی جانب سے کئی دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ مہر ندیم نے اپنی ٹوئٹ میں آلوؤں کے مہنگے ہونے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ خان صاحب نہ کرو، پہلے مرغی 600 روپے کلو ہے، آلو 100 روپے کلو مل رہا ہے۔ اب آپ نے آلو مزید مہنگے کرا دینے ہیں کیونکہ اب ڈیمانڈ جو بڑھ جانی ہے۔مشکوات خان نے لکھا کہ اگر لوگ مجھے دعوت کے لیے مدعو کریں تو میں کال کر کے پوچھوں گا کہ بریانی میں آلو ہے یا نہیں؟ اگر وہ کہتے ہیں نہیں تو میں نہیں جاؤں گا۔مہوش علی نے تو اپنے پورے ہفتے کے کھانے کا ٹائم ٹیبل دے دیا۔ جس میں ہفتے سے لے کر اگلے جمعے تک صرف آلو کی بریانی ہی چلے گی۔ کسی نے بریانی میں آلو کوگیم چینجر کہا تو کسی نے لکھا کہ آلو کے بغیر بریانی، بریانی ہی نہیں۔ایک ساتھ دو ٹرینڈ چلتے دیکھ عائشہ نے کہا کہ اب ہر سال 17 جولائی کو بریانی ڈے منایا جائے گا۔