لاہور(اُمت نیوز)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جس کے مطابق شہباز شریف ن لیگ کے صدر اور مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال ن لیگ کے سیکرٹری جنرل، عطا تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ اور مریم اورنگزیب ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔