ساؤتھمپٹن ( اُمت نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان جاری ایشز سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور برطانوی ٹیم کو کامیابی کے لئے 283 رنز کا ہدف دیا، ایلیسی پیری نے 91 اور اینابیل سدرلینڈ نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔
انگلینڈ کی جانب سے لاؤرن بیل اور سوفی ایکلسٹن نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں برطانوی ٹیم اعصاب شکن مقابلے کے بعد مطلوبہ 283 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بناسکی ، برنٹ نے 111 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں، ٹامی بیومونٹ 60 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ایشلی گارڈنر اور الاناکنگ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم کی پلیئر الانا کنگ کو عمدہ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔