اسلام آباد(اُمت نیوز) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کرینگے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندگان، کمیٹی ممبرزشریک ہوں گے۔ کمیٹی شہر سمیت پنجاب بھرسے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کریگی۔ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ آج چاند نظر آنے پر یکم محرم بدھ کو ہوگی۔ چاند نظر نہ آنے پر یکم محرم الحرام جمعرات کو ہوگی۔