فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کو شہبازشریف کی نہیں،درودشریف کی ضرورت ہے، اداکارہ اریبہ حبیب

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش  کر رہی ہے، جس میں انہو ں نے پاکستان کی معاشی صورتحال دیکھ کر تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جو حالات پاکستان کے ہو گئے ہیں ، یقین کریں پاکستان کو شہباز شریف کی نہیں ،درود شریف کی ضرورت ہے.”

 

ادکارہ اریبہ کا کیا گیا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ تبصرے پر ملے  جلے ردعمل کا اظہا رکر رہے ہیں  جبکہ  کئی صارفین کا کہنا ہے کہ  یہ بات سچ ہے ۔