پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی فہرست جاری کریں گے۔ فائل فوٹو
پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی فہرست جاری کریں گے۔ فائل فوٹو

پرویز خٹک کے بیٹے نے پارلیمنٹیرین کے ارکان کی فہرست جعلی قرار دیدی

پشاور: پرویز خٹک کے بیٹے نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ارکان سے متعلق وائرل ہوئی فہرست کو جعلی قرار دے دیا۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے والد کی نئی پارٹی کے ارکان سے متعلق وائرل شدہ فہرست کو جعلی قرار دے دیا۔

اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے اراکین سے متعلق وائرل شدہ فہرست جعلی ہے،  گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا، سوشل میڈیا پر پارٹی اراکین سے متعلق جاری شدہ فہرست میں کوئی صداقت نہیں۔

اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ منظرعام پرآئی ارکان کی فہرست مکمل طور پر جعلی  ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی فہرست جاری کریں گے۔