ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بینک کے دروازے کو وائر لاک لگا کر بند کر گئے۔ فائل فوٹو
ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بینک کے دروازے کو وائر لاک لگا کر بند کر گئے۔ فائل فوٹو

5 ڈاکو صرف 3 منٹ میں نجی بینک سے 50 لاکھ لوٹ کر فرار

فیصل آباد: بینک ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو بینک سے بھاری رقم اور عملے کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور میں 5 ڈاکو صرف 3 منٹ میں نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایک ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر باہر پہرا دیتا رہا جبکہ دیگر 4 ڈاکوؤں نے بینک میں موجود عملے سیمت 25 افراد کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 50 لاکھ سے زائد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بینک کے دروازے کو وائر لاک لگا کر بند کر گئے۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ایس پی مدینہ ٹاؤن اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔