ریسکیو  ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ فائل فوٹو
 ریسکیو  ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ فائل فوٹو

پشاور،حیات آباد میں خود کش دھماکا، 8افراد زخمی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا فیز 6 میں ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی اطلاعات میں 8 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔

کی آواز دور دور تک سنائی گئی، ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکہ خود کش بمبار نے کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی اور مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا دیا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، ریسکیو  ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔