سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے۔فائل فوٹو
سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے۔فائل فوٹو

سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سنچری داغ کر تاریخ رقم کر دی

گال: گال ٹیسٹ میں سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سنچری داغ کر تاریخ رقم کر دی۔

گال میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بلےباز سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 208 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 361 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔

سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 196 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سال 2021 میں عابد علی نے 2021 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی۔

دوسری جانب سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق کو پیچھے چھوڑا۔

گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔

عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔