فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اطلاق آج چاند نظر آنے کی صورت میں ہوگا۔آج چاند نظر آنے پر کل بدھ کو اور چاند نظر نہ آنے پر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ یکم محرم الحرام کی عام تعطیل کا اعلان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوا تھا جب پرویز خٹک خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ تھے۔