آغا سلمان 83 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، فائل فوٹو
آغا سلمان 83 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے، فائل فوٹو

گال ٹیسٹ،پاکستان ٹیم 461 رنز بناکر آئوٹ،149 رنز کی برتری

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت قومی ٹیم کو سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

گال میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی،  قومی ٹیم کو سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز دن کے آغاز پر سعود شکیل نے سنچری مکمل کی جبکہ آغا سلمان 83 رنز بنا کر ان کا ساتھ چھوڑ گئے، سعود شکیل 361 گیندوں پر 208 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ 78 بالز پر 6 رنز جبکہ ابرار احمد 12 بالز پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔